زیرزمین معدنیات کے خزانوں کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائےگا.، میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اہم فیصلے

0
42

زیرزمین معدنیات کے خزانوں کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا.، میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اہم فیصلے

باغی ٹی وی : وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت لاہورمیں اجلاس ہوا. اجلاس میں محکمہ معدنیات کی کارکردگی،تخمینےوتلاش اور لیزکے امور کا جائزہ لیا گیا.زیرزمین معدنیات کے خزانوں کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا.

وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، محکمہ معدنیات کو روائتی طریقوں سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا،محکمہ معدنیات کاریونیو بڑھانے کے لیے آئندہ اجلاس موثر لائحہ عمل پیش کر نے کی ہدایت کی گئی .

اس سے قبل یاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کئے گے اقدامات بارے استفسار کیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر میاں اسلم اقبال نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ انڈوں کو سٹور کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے آٹا اور چینی کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں پر بھی کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ باتیں کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Leave a reply