کابل: افغانستان میں پھر جنگ می تیزی آگئی اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبوں میں فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلے دو فضائی حملے صوبہ باغدیس میں کیے گئے جس میں 10افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ دوسرے فضائی حملے صوبہ قندھار کے جنوب میں کیے گئے۔حملوں میں 32 طالبان جان سے گئے اور 18زخمی ہوگئے۔

قندھار پولیس چیف میجر جنرل تادین کے مطابق باغدیس اور قندھار میں فضائے حملے غیر ملکی افواج نے کیے اور طالبان کے ساتھ متعدد شہری بھی مارے گئے۔یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں میں‌جب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں افغانستان میں‌حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے. دوسری طرف افغان طالبان ذرائع نے کہا ہےکہ افغان حکومت کی معاہدوں سے انحرافی اس جنگ کہ وجہ ہے.

Shares: