محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر میڈیا کے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں کےایم ایس، ڈائریکٹرہیلتھ اورڈسٹرکٹ افسران پرمیڈیا کوانٹرویوز دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ڈاکٹر مسعود سولنگی کا کہنا ہے کہ فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کےبعدکیاگیاہے،
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران بغیراجازت کسی میڈیا نمائندے کوانٹرویو دینے کے مجازنہیں، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر ڈآکٹرز کی جانب سے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے،