گستاخ،نافرمان:مولانا نے بڑے بڑے علماکی چھٹی کرادی

0
44

ڈیرہ اسمٰعیل خان :گستاخ ، نافرمان میرے ہوتے ہوئے کسی کا سکّہ نہیں چلےگا،مولانا نے بڑے بڑے علماکی چھٹی کرادی،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی مشکلات میں اضافہ ‘جے یوآئی کے اندر بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ پڑگئی ہے

اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پالیسی سے انحراف کرنے کے الزام میں پارٹی کے سنیئرراہنماﺅں مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اورمولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے .

ادھر جمعیت کے اپنے ذرائع کے مطابق چاروں راہنماﺅں پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم رکنیت ختم کرنے سے پہلے دستور کے مطابق ان راہنماﺅں کو شوکازنوٹس جاری نہیں کیئے گئے.

ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ توچاربڑے رہنما ہیں اس کے علاوہ تیسرے درجے کی قیادت خود ہی پارٹی کوچھوڑے جارہی ہے جن کی تعداد درجنوں میں بتائی جارہی ہے

جے یوآئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کے ساتھ ملاقات کرنے والوں کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی جائے گی

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ کہا تھا. مولاناشیرانی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر قائم کروں گا

انہوں نے حافظ حسین احمد کا نام لیتے ہوئے کہا وہ پرانے، عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہیں مردان سے جمعیت علمائے اسلام( ف) کے راہنما مولانا شجاع الملک نے بھی مولانا شیرانی کی تائید کی تھی مولانا شجاع الملک نے کہا کہ پارٹی کے ادنیٰ کارکن کو بھی صورتحال کا علم ہے.

ادھر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے بھائیوں اوربیٹوں‌ کواس بات کا خوف لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں پارٹی پرخاندانی قبضہ ختم نہ ہوجائے

دوسری طرف مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں‌ نے کہا ہے کہ اس پارٹی پرکسی کا کوئی حق نہیں یہ اس پارٹی کے لیے ان کے خاندان نے بڑی قربانیاں دی ہیں

ادھر دوسری طرف جمعیت کے اندر بھی ایک گروہ پیدا ہوگیا ہے کہ جو خاندانی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں‌

Leave a reply