استعفے جمع کرنیوالی اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کر لیا.ایجنڈہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے نیب کے معاملے پر اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے

اپوزیشن نے چیئرمین نیب کو پارلیمان میں طلب کرنے کے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے ،سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس 30 دسمبر کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوَس کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا،اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے سمیت ایجنڈے پر غور کیا جائیگا،

سلیم مانڈوی والا کی چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق شامل نہ کرنے کے بعد کی حکمت عملی پر غور ہوگا،اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی پارلیمان میں طلبی کے موقف پر قائم ہیں، چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد واپس نہیں لی جائیگی،

پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی طرف سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں نیب کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف قرار جمع کروا دی گئی ہے یہ قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والے کے خلاف نیب کی تحقیقات کے بعد پیش کی گئی ,نیب کے خلاف قرارداد اور سلیم مانڈوی والا کی تحریک استحقاق ایجنڈے میں شامل ہوگی،قرارداد اور تحریک استحقاق طریقہ کار تبدیل کر کے شامل ایجنڈے میں شامل کی جائیگی،

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نیب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انسانوں کےساتھ انتہائی غیرمہذبانہ رویہ اختیارکیئے ہوئے ہے،اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے کہ نیب کی تحویل میں‌ انسانی جان کا ضیاع کیوں ہوااس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نیب اہکارکی طرف سے جورویہ اختیارکیا جاتا ہے وہ توہین سے کم نہیں‌ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کیا نیب درست کام کررہا ہے اور کسی کیس میں غیرمنصفانہ کردار تو ادا نہیں کررہا ،ایسے ہی مزید الزامات لگاکرسینیٹ سے اس ادارے کے خلاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ استعفوں پراس وقت کوئی بیان نہیں دے سکتا،

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ تحریک استحقاق ہر پارلیمنٹرین کا حق ہے،تحریک استحقاق ایوان کے ہرممبرکا حق ہے،شہزاد اکبر اب پارلیمنٹرین کو بتائیں گے کہ پارلیمنٹ کیسے چلتا ہے، اگر کسی نے غلط کام نہیں کیاتو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں، مسئلہ حکومت کا نہیں اداروں کے کام کرنے کا ہے،لوگ نیب کی وجہ سے امریکہ اور یورپ چلے گئے ہیں،کرپشن سرکاری اداروں میں ہوتی ہے

Shares: