لاہور:نوازشریف نے اپنی دوسری بیٹی کو بھی میدان میں اتاردیا اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دوسری صاحبزادی اسماء نواز شریف کے نام سے ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ نمودار ہوا جس سے مختلف حکومت مخالف ٹوئٹس کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف اس ٹویٹراکاونٹ کوفالو کرنے کی بھی درخواست کی گئی ،

اسما نواز کا یہ ٹویٹ جہاں تیزی سے شیئرہوا وہاں‌ معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے کی طرف سے نوازشریف ،مریم نواز اورپھراسمانوازشریف پرسخت تنقید کی جارہی ہے

 

لوگوں‌کا کہنا ہے کہ اسماء نواز شریف نے سیاست کے میدان میں انٹری کرکے قوم کومزید آزمائش میں اتاردیا ہے ، لوگ کہہ رہے ہیں کہ بالآخریہ خاندان کیا چاہتا ہے کہ پورے ملک میں‌آگ لگانے کی جہدوجہد کررہا ہے

دوسری طرف سخت ردعمل آنے کے بعد مریم نواز نے لوگوں کے غیض وغضب سے بچنے کی غرض سے اس ٹویٹراکاونٹ سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے ، مریم کہتی ہیں‌ کہ ان کی بہن اسماء نواز کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں۔

انہوں نے ایک جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور لوگوں کو خبردارکیا کہ وہ جعلی اکاؤنٹ سے دور رہیں ایسے کسی بھی اکاؤنٹ کی شکایت ٹوئٹر کو کریں۔

Shares: