علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کردیا۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود ہیں۔


ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا ہےاس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں۔

اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ ‘وے ماہیا’ کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کی ریلیزعالمی وبا کورونا سے مشروط کر دی

اس ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ یہ گانا ہے یا فلم تاہم دونوں گلوکاروں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

کیونکہ ٹیزر میں علی ظفر کی آواز کے علاوہ کوئی موسیقی شامل نہیں ہے جس سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ وے ماہیا ان کا آنے والا گانا ہی ہے یا کوئی ممکنہ فلم۔

دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا اور بتایا کہ مکمل ویڈیو یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

لاہور میوزیم پرمبنی دستاویزی فلم نے امریکہ میں بہترین ثقافتی دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Comments are closed.