ٹریفک پولیس کیلیے آمدن سے بھرپور سال ، راولپنڈی ٹریفک پولیس نیو ائیر نائٹ پر کیا کرے گی؟

0
48

رپورٹ( فائیز چغتائی)سال 2020 رہا ٹریفک پولیس کے لیے آمدن بھرا سال شیخوپورہ ٹریفک پولیس نے سال 2020 میں انفورسمنٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی ٹریفک پولیس نے 1 لاکھ 17 ہزار چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے 5 کروڈ کے قریب رقم وصول کی گئی

جبکہ دوسری جانب راولپنڈی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائیٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ، نیو ائیر نائٹ پر 276ٹریفک اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے اہم شاہراہوں پر 7سپیشل سکواڈ تعینات ہوں گے۔

ون ویلنگ کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لا کر انھیں جیل بھیجا جائے گا، مری کے داخلی راستوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گی۔ کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کروایا جائے گا۔

انچارج ٹریفک پولیس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائر نائٹ پر ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ نیو ائیر نائیٹ کے موقع پروالدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں

Leave a reply