بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،کم عمری شادی کیس میں عدالت کے ریمارکس

بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،کم عمری شادی کیس میں عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے کہا کہ کیس اہم ہے اور جو نقطہ اٹھا یاگیا وہ بھی وقت کی ضرورت ہے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ جب چالان پیش ہوا تب آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا؟

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مجسٹریٹ سے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگر سیکشن شامل کرنے کی استدعا کی تھی؟ وکیل نے کہا کہ مجسٹریٹ نے سیکشن شامل کرنے سے منع کیا تھا،جس پر عدالت نے کہا کہ بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،

عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

قبل ازیں سٹی کورٹ میں کم عمری میں شادی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی کے مقدمے میں پولیس چالان منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کتنی؟ رپورٹ عدالت میں پیش

پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

عدالت نے آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر کیخلاف سندھ میرج ایکٹ اور کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بھی حکم دیا کہ نکاح خواں اور جسٹس آف پیس کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ جب کہ نکاح کے گواہان، وکیل محمود حسین اور اسسٹنٹ جنید کے خلاف بھی سہولت کاری کی دفعات کے تحت ٹرائل کیا جائے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ملزم علی اظہر کے بھائی محسن علی کے خلاف شواہد چھپانے کا مقدمہ چلایا جائے، کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ سیشن عدالت میں چل سکتا ہے، عدالت نے مقدمے کو مزید سماعت کے لئے ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔

کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

Comments are closed.