نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 5 کے گانے ‘بول ہو’ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی-

باغی ٹی وی : تفصیلات معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور 9 سالہ ہانیہ ہاشمی اپنے مداحوں کے لیے ایک ساتھ آنے والی میوزک ویڈیو پر کام کررہے ہیں۔

دونوں گلوکارائیں ‘الہٰی’ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جسے اذان سمیع خان پروڈیوس کررہے ہیں اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کی ہدایات ہدایات شاہ زیب نے دی ہیں ہادیہ ہاشمی اور حدیقہ کیانی کے ساتھ ویڈیو میں نئے گلوکار علی طارق بھی ہوں گے۔

حدیقہ کیانی نے ہادیہ کے ساتھ کام کرنے پرخوشی کا اظہار کیا حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہادیہ کو دیکھ کر میں اپنا آپ یاد کرتی ہوں کہ جب میں بچپن میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر مقابلوں میں پرفارم کرتی تھی۔

ان کی میوزک ویڈیو آج 31 دسمبر کو ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ہادیہ کے ساتھ لی گئیں تصاوی شئیر کیں اور ہادیہ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا-

واضح رہے کہ خیال رہے کہ رواں برس اگست میں بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ننھی ہادیہ کی آواز میں گائے گانے ‘بول ہو’ کو شیئر کیا تھا اور گانے کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سننے کو ملی ہے اور اس گانے نے میرے دل کو چھولیا ہےمیں تصور نہیں کیا تھا کہ ابھی بھی ایسا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہا ہو انسان اسے سن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے انہوں نے ہادیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا-

علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

Shares: