مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مندر حملہ کیس میں گرفتار

0
39

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مندر حملہ کیس میں گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں مندر حملہ کیس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما، مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

کرک کے علاقے میں ہندوؤں کا تاریخی مندر گرانے کے جرم میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی کے صوبائی رہنما رحمت سلام خٹک کو گرفتار کیا گیا ہے، رحمت سلام خٹک کو رات گئے گھر سے گرفتار کیا گیا ،

پولیس نے جے یو آئی کے دیگر کئی رہنماؤں و کارکنان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، نامزد ملزمان میں مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی کے ضلع امیر سمیت کئی علماء کرام کے نام شامل ہیں

قبل ازیں چیف جسٹس نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ،عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کو 4 جنوری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس نے ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار سے ملاقات میں نوٹس لیا ،چیف جسٹس نے کرک میں ہندو مندر جلائے جانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتی حقوق کیلئے ایک رکنی کمیشن بنانے کی بھی ہدایت کر دی

خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا

اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ,ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔

مسماری اور جلاو واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف خکومتی ایکشن شروع ہو گیا ہے ,ڈی پی او عرفان اللہ حان کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات سمیت 350 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور جمعیت علما اسلام ف کے موجودہ صوبائی رہنماء رحمت سلام خٹک رات گئے اپنے گھر سے گرفتارکر لئے گئے

نامزد ملزمان میں جمعیت ف کے ضلعی امیر مولانا میر زاقیم سمیت کئی اہم علماء اور رہنما بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 31 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

Leave a reply