دنیا بھر میں موذی وائرس سے کوئی خطہ بھی محفوظ نہ رہا ، ہلاکتیں 18 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کرگئیں

0
40

دنیا بھر میں موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 31 لاکھ 34 ہزار 446 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 13 ہزار 386 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 618 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 394 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 778 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 16 ہزار 991 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 78 لاکھ 67 ہزار 419مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 312 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 794 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 48 ہزار 774 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 67 ہزار 283 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 93 ہزار 940 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 16 ہزار 970 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 57 ہزار 19 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 59 ہزار 297 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 64 ہزار 381 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 26 لاکھ 498 رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a reply