بھارت نے چینی کرونا ویکسین کی بجائے دوسری ویکسین کی منظوری کیوں دی؟اہم خبر

0
35

نئی دہلی :بھارت نے چینی کرونا ویکسین کی بجائے دوسری ویکسین کی منظوری کیوں دی؟اہم خبر،اطلاعات کے مطابق بھارت نے چین کی کرونا ویکسین کومعیاری ہونے کے باوجود بھارت نے دشمنی کی آڑ میں قبول کرنے سے انکارکردیا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ کی تیارکردہ کورونا ویکسین کی منظوری دےدی,بھارتی ریگولیٹر نے کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی ہے،

اس سے پہلے برطانیہ میں آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی،

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے بھی آکسفورڈ کی کرونا ویکسین کی منظوری دے کرپہلی عالمی سطح کی ویکسین ہونے کا اعزاد بھی دیا ہے

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دواساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کے بہتر نتائج آنا شروع ہوگئے، خصوصی طور پر معمر افراد پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق مذکورہ ویکسین70سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے محفوظ اور کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی ردعمل پیدا کرتی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی دوا ساز کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ جاری ہے،طبی جریدے دی لانسیٹ میں اس ویکسین کے ابتدائی ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق ویکسین سے کورونا سے پاک صحت مند معمر افراد میں مضبوط مدافعتی نظام بن رہا ہے۔70سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ویکسین کے استعمال سے بہت جلد قوت مدافعت پیدا ہوسکتی ہے، ویکسین نتائج پر ابھی مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔

اس ٹرائل میں 560 افراد شامل تھے اور ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسین ہر عمر کے افراد کے لیے محفوظ اور نوجوان و معمر افراد کے مدافعتی نظام پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہے۔

Leave a reply