رزقِ حلال کما کر لانے والے بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟ مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ جوان اسامہ ستی جاں بحق ہو گیا ہے
پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسامہ ستی کی گاڑی کو روکا نہ رکنے پر گولیاں چلائیں تا ہم اسامہ کے والد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ پولیس نے فرنٹ سے گولیاں ماریں
اسامہ ستی کے پولیس کے ہاتھوں قتل پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟
راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟ انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی pic.twitter.com/pMS8K890ij
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2021
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا,شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی،
دوسری جانب اے ٹی ایس پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ،جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرادی
درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا ،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،
پولیس کے ہاتھوں قتل طالب علم کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا دینے کا فیصلہ
گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے،
واضح رہے کہ اسامہ ندیم ستی کو کل رات اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا،
پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟








