ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں فائزہ حسن کی جگہ جویریہ سعود کوکیو ں دی گئی، فائزہ حسن نے وجہ بتا دی

0
41

اداکارہ فائزہ حسن نے نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’نند‘ چھوڑنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں-

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’نند‘ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے وہ یہ ہے کہ ڈرامے میں گوہر کا کردار فائزہ حسن ادا کر رہی تھیں جن کی موت کے بعد انہیں انہیں بھارتی ڈراموں کی طرح دوبارہ زندہ کر کے اورپلاسٹک سرجری کے بعد انہیں نئے چہرے کے ساتھ پیش کیا گیا اب گوہر کا کردار جویریہ سعود ادا کر رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل نند میں اب گوہر کا کردار جویریہ سعود کر رہی ہیں-

فائزہ حسن نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں نے کردار چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھائے گئے اسکرپٹ کے مطابق میرا کام صرف گوہر کی موت کے اختتام تک تھاجس کو کرنے کے لیے میں نے رضامندی ظاہر کردی تھی گوہر کا کردار ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے نبھانے کے لیے میں نے بھرپور کوشش کی۔

میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے فائزہ حسن
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں واقف ہوں کہ میری اداکاری کی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس ڈرامے کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔

فائزہ حسن نے یہ بھی کہا کہ میرے مطابق ڈرامے کا اختتام گوہر کی موت پرہی ہوجانا تھا لیکن ڈرامے کی اقساط کو مزید بڑھا دیا گیا لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں، لہٰذا میں نے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔

Leave a reply