پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

0
36

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

باغی ٹی وی : پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا

کاروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لی گئی۔ضبط کی گئی3.8 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئیں ۔

اس سے قبل منشیات کی بڑی مقدار کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی . ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ ضلع خیبر سے براستہ چارسدہ روڈ بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جارہی یے انہوں نے ڈی ایس پی سٹی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحیدر خان اورانچارج چوکی سردریاب مجیب الرحمن نےدریائے کابل پل پر ناکہ بندی مزید سخت کرکے چیکنگ شروع کی اس دوران پشاور سے آتی ہوئی موٹر کار نمبری RI6 کو چیکنگ کے لئے کھڑا کیا گیا۔

ڈرائیور نے اپنا نام اعزاز ولی ولد عبد الولی خان سکنہ گل آباد نمبر1دلہ زاک روڈ پشاور بتایا جس کی جامہ تلاشی لینے پر ایک عدد 9mm پستول لوڈ شدہ برآمد ہوئی،مزید موٹرکار کی باریک بینی سے تلاشی لینےگاڑی کے پچھلے ڈگی سے مجموعی طور پر94کلوگرام چرس جبکہ 43کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی تھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

Leave a reply