اسلام آباد : سن لیں اگلا وزیراعظم بھی عمران خان ہوگا:اہم شخصیت نے دعویٰ کردیا ،اطلاعات کے مطابق ایک اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جتنا مرضی جھوٹ اورمخالفت کرلے لیکن اس ملک کا نوجوان ان کی باتوں میں نہیں آئے گا ،نوجوان اورغیرسیاسی لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان اس ملک وقوم کے لیے بڑا خیرخواہ اورمخلص انسان ہے ،
ان کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان اگلے الیکشن میں بھی کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں ، کیوں کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان سے زیادہ موزوں کوئی لیڈر نظر نہیں آتا ، ان سے بہتر کوئی جماعت بھی نہیں مل رہی ، انہیں صرف گروم ہونے کی ضرورت ہے جو کہ وہ تیزی سے ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار معروف تجزیہ کار آفتاب اقبال نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021ء کا سال تحریک انصاف کیلئے ’میک اور بریک‘ سال ہے جس کا آغاز ہوچکا ہے، یہ ممکن نہیں ہے کہ عمران خان جتنے بڑے وعدے اور دعوے کرکے آیا، جتنے بڑے ارادے رکھتا ہے اور جن کاموں کی داغ بیل ڈال چکا ہے انہیں درمیان میں چھوڑ دینا ممکن ہی نہیں ہے۔
تجزیہ کار آفتاب اقبال کے مطابق یہ صرف اس صورت میں ہوسکتا تھا اگر ان کے مخالف بہت ہی تگڑی پارٹی ہوتی یا کسی بہت بہترین ایجنڈے کے ساتھ میدان میں آتے ، لیکن اپوزیشن کے پاس اب بھی وہی لوگ ہیں جن سے عمران خان بہت بہتر ہیں۔