متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دفاعی پیداوار کے حوالے سے خوشخبری دیدی

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلام ال زابی کی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ملاقات ، وزارت دفاعی پیداوار آمد پر وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ میں اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے

معزز مہمان نے دونوں برادرانہ ممالک کی کویڈ 19 کے خلاف کوششوں کی تعریف کی اور اسے کامیابی کی داستان قرار دیا

معزز مہمان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے حکومت پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی صنعت میں مل کر کام کرنے کے عزم پر روشنی ڈالی، وفاقی وزیر نے دفاعی صنعت میں ٹیکنالوجیکل ترقی اور انڈیجنائزیشن کے متحدہ عرب امارات کے ویژن 2030 کو سراہا

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ یو اے ای ویژن 2030 اور دفاعی شعبے میں موجودہ حکومت کی نجی شعبے سے شراکت داری کی پالسی کے تحت دونوں ممالک کئی شعبوں میں باہمی دلچسپی اور مفاد ڈھونڈھ سکتے ہیں

معزز مہمان نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی اشتراک بڑھانے کے محرکات فراہم کرنے کو تیار ہیں، معزز مہمان نے معزز وفاقی وزیر کو فروری 2021 میں ہورہی ائیڈیکس 2021 میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

Comments are closed.