نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں عوام الناس کے شناختی کارڈز کے مسائل سے متعلق براہِ راست کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں ملک بھر سے سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شناختی کارڈز سے متعلق اپنی شکایات و گذارشات چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے سامنے رکھیں۔

چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے تمام سائلین کے مسائل کو بذات خود سنا اور ملک بھر سے آئے ہوئے سائلین کی مسائل کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ڈیپاٹمنٹس کے ڈائریکٹر جنرلز کو فوراً شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں اور موقع پر شناختی کارڈز پرنٹ کرکے سائلین کو دیئے گئے۔

عوام الناس کی طرف سے اپنی شکایات کی فوری اور بلاتاخیر شنوائی ہونے پر چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی عوام الناس کے لئے خدمات کو بھرپور سراہا گیا۔

Shares: