اقرا عزیز اورفیروز خان کا ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ 3 ریلیز ہونے سے قبل ہی مقبول

0
221

نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا –

باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

ڈرامے کے ٹیزر کی مقبولیت کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

فیروز خان نے اپنے تصدیق زدی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا اور بتایا کہ ان کے ڈرامے ‘خدا اور محبت’ سیزن 3 کے دوسرے ٹیزر کو محض 21 گھنٹوں میں 1ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

جبکہ اس ڈرامے کے پہلے ٹیزر کو نئے سال یکم جنوری کو جاری کیا گیا تھا جسے محض کچھ ہی دنوں میں 19 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے-

واضح رہے کہ ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے ‘خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے-

‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے جو کہ جلد نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

Leave a reply