گٹکا/ماوا بنانے والے کارخانہ پر چھاپہ، دو افراد گرفتار
کلری پولیس کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا بنانے واے کارخانہ پر چھاپہ مار کر بدنامہ زمانہ اصغر علی سمیت ایک اور ملزم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے (800) گرام تیار شدہ گٹکا/ماوا اور(44.4) کلو گرام چھالیہ 2عدد ڈرم چونے والے 4 عدد بورے پیکنگ گٹکا/ماوا (1) موبائل فون زرفروختگی کی 2400 روپے قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس ایچ او کلری.
گرفتار ملزمان کے نام کامران عرف کمن ولد محمد گل اور اصغر علی خان ولد حاجی امان اللہ خان ہیں.
گرفتار ملزم اصغر علی کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 292/2018 بجرم دفعہ 269/270/273 تھانہ کلری میں پہلےبھی درج ہے۔
گرفتار ملزمان کارخانہ میں گٹکا/ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 06/2021 بجرم دفعہ 8/6،8/4 گٹکا/ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے.








