مالم جبہ میں ڈانس پارٹی پر ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ :سیرکریں:فحاشی نہ پھیلائیں :حکومت

0
50

سوات :مالم جبہ میں ڈانس پارٹی پر ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ :سیرکریں:فحاشی نہ پھیلائیں :حکومت ،اطلاعات کے مطابق سوات کی وادی مالم جبہ میں مقامی ہوٹل میں مرد و خواتین سیاحوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وادی مالم جبہ میں گول ہوٹل میں سیاحوں کی جانب سے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

 

 

 

دوسری طرف پولیس کی طرف سے کہا جارہا ہےکہ لوگوں کوسیرکرنے کی اجازت ہے ڈانس کے نام پرفحاشی پھیلانے کی نہیں‌

 

پولیس حکام نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاوید اقبال کی مدعیت میں ہوٹل ایکٹ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، 33 این ڈی ایم اے اور پی آر سی 294 کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور منیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جنہیں 40 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اس کیس میں 30 سے 40 نامعلوم افراد لاپتہ ہیں۔ ہوٹل کے مالک پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور سیاحوں کو لاؤڈ اسپیکر مہیا کر رہا ہے۔

Leave a reply