پولیس کی بڑی کاروائ، خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار
پولیس کی شاندار کاروائی ، خاتون سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار۔
بہاولنگر علاقہ تھانہ کھچی والا میں خاتون نے درخواست دی کہ ذیشان نامی آدمی نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسکے ساتھ زیادتی کی اور موبائل پر ویڈیو بھی بنائی اور اب بلیک میل کر رہا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کھچی والا مشتاق باجوہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاجنہوں نے خاتون سے زیادتی کرکے نازیبا ویڈیو زبنائی اور بعد میں اس کو بلیک میل کر رہے تھے۔
ملزمان میں ذیشان ولد خادم حسین ، ویشال اشفاق ولد اشفاق احمد اور چندی شفقت ولد شفقت علی اقوام آرائیں شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے بلیک میل کر کے ہتھیائی جانے والی رقم مبلغ 7لاکھ روپے بھی بر آمد کر لی گئی۔ملزمان سے مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے فوری کاروائی کر کے بر وقت ملزمان گرفتارکرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
ڈی پی او بہاولنگر نے خاتون کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزان دلوائی جائے گی۔