اپوزیشن کے پراپیگنڈہ کے باوجود :73 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی کےمعترف اورمطمئن

0
46

اسلام آباد :اپوزیشن کے پراپیگنڈہ کے باوجود :73 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی کے معترف اورمطمئن،اطلاعات کے مطابق 73 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی کے معترف نکلے۔

گیلپ پاکستان نے ایک ہزار سے زائد افراد کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 23 فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہونے میں پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے 21 فیصد زیادہ ہے جبکہ مطمئن افراد کی شرح کے لحاظ سے 32 ممالک میں پاکستان کا نمبر آٹھواں ہے۔

سروے میں عوام کی اکثریت نے کہا ہے کہ وہ حکومت پرصرف ایک وجہ سے ناراض ہیں اور وہ ہے مہنگائی باقی امورزندگی اورامورمملکت میں وہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو درست اورکامیاب تصورکرتے ہیں‌

Leave a reply