WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واٹس ایپ کمپنی نے 5 جنوری کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کا حصہ نہ بننے والے افراد کے لیے اس ایپلیکشن تک رسائی بلاک کردی جائے گی۔

باغی ٹی وی :واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں لکھا تھا کہ واٹس ایپ اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا جارہا ہے جیسے صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ کو اپنی دیگر سروسز سے منسلک کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرکے وہاں پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات دی گئی ہیں۔

ان تبدیلیوں میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے جس کے تحت کمپنی جمع شدہ صارفین کی تفصیلات کو منظم کرسکے گی۔

کمپنی نے لکھا تھا کہ جب کوئی صارف میڈیا فائل کسی میسج میں فارورڈ کرے گا، تو ہم اس فائل کو عارضی طور پر انکرپٹڈ فارم میں اپنے سرور پر محفوظ کرلیں گے تاکہ فارورڈز ڈیلیوری کو زیادہ موثر بنانے میں مدد مل سکے’۔کمپنی کی جانب سے صارف کے کنکشنز کی تفصیلات کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ٹرانزیکشن اینڈ پیمنٹس ڈیٹا کے الگ سیکشن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کس طرح ڈیوائس ، کنکشن اور لوکیشن انفارمیشن کو پراسیس کرتی ہے۔

کمپنی کے مطبق ہم ڈیوائس اور کنکشن سے متعلق تفصیلات اس وقت جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال، رسائی یا استعمال کرتے ہیں، ان تفصیلات میں ہارڈویئر ماڈل، آپریٹنگ سسٹم انفارمیشن، بیٹری لیول، سگنل کی مضبوط، ایپ ورژن، براؤزر انفارمیشن، موبائل نیٹ ورک کنکشن انفارمیشن، لینگوئج و ٹائم زون، آئی پی ایڈریس، ڈیوائس آپریٹنگ آپریشنز آپریشن کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں’۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیوائس کی لوکیشن کو بھی آپ کی اجازت کے ساتھ اس وقت اکٹھا کرتے ہیں، جب آپ ہمارے لوکیشن سے متعلق فیچرز کو استعمال کرتے ہیں-جس کے بعد سے صارفین نے واٹس ایپ کی اس نئی پالیسیز پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے- مزاحیہ تبصرے اور میمز چئیر کیں-یہاں تک کہ WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی-


ایک صارف نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اب ، گندے پیغامات بھیجنے والے اکاؤنٹس کو معطل کردیا جائے گا-


https://twitter.com/Ahmadism12/status/1347909323209510916?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے جو پہلے ہی اس پالیسی کو پڑھے بغیر بھی قبول کرلیا تھا-


ایک صارف نے مزاحیہ فوٹو شئیر کرتے ہوئےلکھا کہ واٹس ایپ نے رازداری کے بغیر رازداری کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کردیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

Comments are closed.