باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن سے نکالے گئے رہنما مولانا جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف لوٹی ہوئی رقم واپس کرکے سیاست چھوڑ دیں،

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کے بارے میں جانتا ہوں، نواز شریف کے علاوہ دیگر سینئر مسلم لیگی رہنماؤں کو آگے آنا چاہیے، رانا تنویر حسین مسلم لیگ ن کے صدر کیوں نہیں بن سکتے ؟

مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا

جلیل شرقپوری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ مولانا فضل الرحمان کو امریکہ بلوا کرخدمات حاصل کریں،مولانا فضل الرحمان اداروں کے خلاف چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، لندن براڈ شیٹ کیس کو ری اوپن کیا جائے،

واضح رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سرپر لوٹا رکھ دیاتھا ، میاں جلیل شرقپوری سے بدتمیزی کا واقعہ پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن چیمبر میں پیش آیا ، جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کی سرزنش کی گئی ، اس موقع پر نوازشریف کے فوج اور ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اجلاس میں جانے کی کوشش کی تو اراکین نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا تھا

Shares: