چیئرمین سینیٹ نے نیب معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے نیب معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا،

اجلاس میں نیب سے متعلق قانونی مشاورت کی جائے گی،چیئرمین سینیٹ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو بھی طلب کرلیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور شہزادوسیم اجلاس میں شریک ہوں گے، مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے

مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کی قرارداد، تحریک التوا پر حتمی فیصلہ ہوگا،اجلاس میں اپوزیشن کے تحفظات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر بھی حتمی فیصلہ ہوگا،

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ آتے ہوئے ملازمین کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان کا تنخواہ کا مسئلہ ہے،پہلے کمیٹی بنی مسئلہ حل نہیں ہوا،ملازمین اپنے مطالبات اورکمٹی معاملات کی کاپی دے دیں ہم مسئلہ سینٹ لے جائیں گے،ایوان آپ کے ساتھ ہے آپکے احتجاج کا مسئلہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا

شہزاد اکبر مداخلت نہ کریں، چیئرمین نیب کو یہ کام کرنا ہو گا، سلیم مانڈوی والا برس پڑے

Leave a reply