واشنگٹن:یہ وقت بھی امریکہ پرآنا تھا:جوبائیڈن کی حفاظت کے لیے15ہزاراہلکارتعینات،اطلاعات کے مطابق جانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوراس کے حامیوں کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے ڈر سے امریکی سیکورٹی اداروں نے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری اورجوبائیڈن کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکی سیکورٹی حکام کی ہدایات پر یو ایس نیشنل گارڈ نے بتایا تھا کہ اس نے اپنے 15 ہزار اہلکاروں کو اجازت دی ہے کہ وہ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کے لیے سیکیورٹی اقدامات میں مدد فراہم کریں گے ،
ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیشنل گارڈز کے عہدیداروں نے بتایا کہ6 ریاستوں سے 6200 اہلکاروں کو واشنگٹن بھیج دیا گیا ہے جو گزشتہ بدھ کے واقعات کے پیش نظر سویلین حکام کی مدد کر رہے ہیں یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہاں نومنتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی توثیق کا عمل جاری تھا.