نوازشریف جس کے ساتھ لگ گیا اس کا بیڑہ غرق کردیا:مولانا کے اہم ساتھی کے دلچسپ انکشافات

0
35

مانسہرہ: نوازشریف جس کے ساتھ لگ گیا اس کا بیڑہ غرق کردیا:مولانا کے اہم ساتھی کے دلچسپ انکشافات ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ ایک اور رہنما نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے مولانا فضل الرحمن کو ایک اور بہت بڑا جھٹکا لگ گیا۔ سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی نے باقاعدہ پارٹی چھوڑنے کا علان کر لیا ہے۔

سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی کہتے ہیں کہ نوازشریف ایسی بلا کا نام ہے کہ جس کے ساتھ لگ گیا اس کا بیڑہ غرق ہوگیا

سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی نے مانسہرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی پالسیوں پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی پالیسوں کے باعث جمعیت چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ابرار تنولی نے مزید کہا کہ ہر فورم پر ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام کا مقابلہ کروں گا۔

ابرار تنولی کا کہنا ہے کہ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔

سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی رکن قرآن وسنت کے منافی کوئی اقدام نہیں کرےگا۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صداقت اوردیانت سے خالی ہے۔ ہمیں اکابرین سے سیاست وراثت میں ملی ہے۔ یہ تمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے۔

سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی پاکستان کو جےیوآئی(ف) سے الگ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم کبھی جےیوآئی(ف) یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستورکے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔

سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی نے کہا کہ ہمارے دعوت کا محور تین باتیں ہیں، سچ بولو، سچ کا ساتھ دو ، جھوٹ نہیں بولیں گے، کسی ساتھی کو کسی کام کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا، حق کو چھپانے کیلئے باطل نہیں کیا جائے گا۔

سابق ایم پی اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ابرابر تنولی نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان بھٹک چکے ہیں،ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے، ہم مایوس نہیں ہوں گے بلکہ فریضے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہما ر ی جماعت کیلئے سات اصولی نکات ہوں گے ، جبکہ چار نظم ہوں گے۔

Leave a reply