یہ جعلی حکومت، جعلی وزیراعظم،عمران خان کو اب جانا ہی ہو گا، مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لورا لائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری فضا نہیں ہے اور ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں،لوگوں کا یہ سمندر ایک معنی رکھتا ہے آج فیصلہ کن وقت آگیا ہے ،عمران خان کو تو جانا ہی ہوگا،اسکاکوئی نظریہ نہیں،کبھی کہتا ہے ریاست مدینہ ہونا چاہیے،کبھی کہتا ہے چینی نظام ہونا چاہیے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جعلی حکومت، جعلی وزیراعظم ہے اسے تو عقل ہی نہیں ہے، یہ اجتماع دھاندلی کی حکومت کو مسترد کرتا ہے،پاکستان کے مالک عوام ہیں یا کچھ طاقتور ادارے ہیں ،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں، قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے یہ موجیں مارتا سمندر کوئی مقاصد، کوئی نظریہ رکھتا ہے،ہماری جنگ پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون کی عملداری کیلئے ہے، ہماری جنگ پاکستان میں جمہوری فضاؤں کی بحالی کیلئے ہے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہتا ہے مودی کامیاب ہوجائے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا،مودی کامیاب ہوگیا، مسئلہ حل ہوگیا، اس نے کشمیر پر قبضہ کرلیا،ہم نے گلگت بلتستان کو کشمیر سے الگ کردیا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جارہا ہے، قبائلی علاقوں کو صوبہ نہیں بنایا جارہا، ہم نے پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دینا،ہمارے حکمرانوں میں خود اعتمادی نام کی چیز نہیں، آج ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں، پڑوسی ملک ہمارا ساتھ نہیں دے رہا، افغانستان ہمارا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں، چائنا پاکستان سے ناراض ہے،افغانستان کی معیشت ترقی کررہی ہے، ایرانی کی معیشت ہم سے طاقتور ہے، پورے خطے میں ایک پاکستان ہے جس کی معیشت ڈوب رہی ہے، ملک کی معیشت کا کباڑا کردیا ہے، خدا جانے کیسے ٹھیک ہوگی،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھارت، یورپ اور اسرائیل سے پیسا آیا،یہ پیسے کہاں سے آئے، الیکشن کمیشن حساب تو لے، آج تمہاری پارٹی کا بانی رکن الیکشن کمیشن میں جا جا کر تھک گیا ہے، ایسی حکومت آئی کہ لوگ کہتے ہیں ان چوروں کو لاؤ تاکہ ہمیں روٹی تو ملے، یہ دوسروں پر الزام لگارہےہیں کہ یہ چور ہیں اور وہ چور ہیں،انشاء اللہ 19 تاریخ کو ہم الیکشن کمیشن کے سامنےاحتجاج کریں گے،

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بلوچستان کے ضلع لورالائی میں جلسہ جاری ہے۔ پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمٰن، سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی سمیت کئی دیگر رہنما جلسے میں شریک ہیں۔

وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

Shares: