رحیم یارخان۔ 22 جولائی (اے پی پی) ضلع بھرمیں جعلی پیروں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ۔ ذرائع کے مطابق جعلی پیروں کے خلاف آپریشن نہ ہونے کے باعث رحیم یارخان سمیت ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جعلی پیروں کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے جس کے باعث شہرمیں ہزاروں معصوم شہری روزانہ لٹنے لگے ہیں‘ جعلی پیروں کے حوالے سے ضلعی حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی اورنہ ہی اس حوالے سے کوئی نیاسروے کیاجاسکاہے کہ شہرمیں ان کی تعداداب کیاہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکومتی احکامات کے باوجودجعلی پیروں کے خلاف کوئی آپریشن عمل میں نہ لایاجاسکاہے‘ ضلع بھرمیں جعلی پیروں نے مختلف ناموں اوراشتہارلگاکرمعصوم لوگوں کومختلف جھانسے دے کرلوٹنے کاکام شروع کردیاہے اب عام گلی محلوں میں ان کے اڈے قائم ہوچکے ہیں یہاں پرجعلی پیرمعصوم لوگوں کوکالاجادو‘ سایہ‘ ہرپریشانی کا24گھنٹوں میں مکمل حل سمیت دیگرباتیں بتاکراپنے جال میں پھنسارہے ہیں ان جعلی پیروں کی طرف سے ہرآنے والے کویہی فقرہ کہاجاتاہے کہ تم پرکسی نے کالاجادوکروارکھاہے‘ تم کرکسی چیزکاسایہ ہے‘ اسی طرح خواتین کی بڑی تعداداپنے شوہروں کے حوالے سے توجہ نہ دینے یاخرچ نہ دینے یااولادنہ ہونے‘ کسی دوسری عورت کے ساتھ اپنے شوہرکے چکرکی پریشانی کولے کرآتی ہے اوریہ جعلی پیران سے ہزاروں روپے لے کرلوٹ مارمچارہے ہیں‘ ضلعی انتظامیہ شکایات کے باوجودخاموش تماشائی بن گئی ہے شہری وسماجی حلقوں نے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق جعلی پیروں کے خلاف عوامی شکایات پرکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Shares: