پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

0
43

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دینے کی ہدایت کر دی ، حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگرکیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھی بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ "اڑھائی برس میں صرف کارکردگی پر توجہ دی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھے گا۔”

وزیراعظم کی لاہور آمد پر اہم تبدیلیاں متوقع پنجاب میں متوقع تبدیلیاں، 15 جنوری کو لاہور میں اہم فیصلے ہوں گےhttps://baaghitv.com/wazir-e-azam-ki-lhr-amad-ahm-tabdiliyan/

وزیراعظم کی لاہور آمد پر اہم تبدیلیاں متوقع پنجاب میں متوقع تبدیلیاں، 15 جنوری کو لاہور میں اہم فیصلے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز لاہور آئیں گے۔ پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، وزیراعظم جمعے کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بورڈ آف ریو نیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پلانے بارے بریف کیا جائے گاجبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

لاہور کے بڑے بدمعاشوں کے گرد گھیرا تنگ، وزیراعظم شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گےاور پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیوروکریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی اور پولیس میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ لاہور کی پانچ ماڈل شاہراہوں پر نئی پابندی لگ گئی

Leave a reply