واقعی عمران خان دین کے دشمن نکلے ؟ اہم اعلان سے دشمن پریشان

0
82

اسلام آباد:واقعی عمران خان دین کے دشمن نکلے ؟ اہم اعلان سے دشمن پریشان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کی مساجد ،مدارس کے ائمہ اورخطبا کی ہرمہینے خدمت کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شروع دن سے سوچ رہےتھے اوراس سلسلے میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ بھی لیتے رہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم تو یہ چاہتے تھے کہ پورے ملک کے تمام ائمہ مساجد اورخطبا کوتنخواہیں دی جائیں تاکہ وہ بھی اپنے گھروں کا نظام بہتر طریقے سے نمٹا سکیں ، اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم یہ بھی چاہتے تھے کہ حکومت ائمہ مساجد کی فلاح وبہبود کے لیے بھی کچھ کرجائے ، اس سلسلے میں بہت زیادہ کوشش کررہے تھے ،

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اس نیک نیتی کو بعض مولانا فضل الرحمن جیسے علما نے قبول کرنے سے انکار کردیا اورطرح طرح کے اعتراضات بھی لگائے گئے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی پیشکش کا منفی تاثرلیا گیا اورکہا گیا کہ حکومت مساجد اورمدارس اپنے کنٹرول میں لینا چاہتی ہے

اس کے جواب میں وزیراعظم نے بارہا وضاحت کی کہ وہ بلا امتیار تمام مکاتب فکر کی مساجد کے ائمہ کرام کی فلاح چاہتے ہیں کسی کو کوئی پابند نہیں کیا جائے گا ، جس پر کے پی میں تو بہت مثبت ردعمل آیا اورحکومت نے یہ سلسلہ شروع کردیا مگرپنجاب اوردیگر صوبوں کی طرف سے ریسپانس نہ مل سکا

اب اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب نے بھی حامی بھر لی ، صوبہ سندھ اوربلوچستان کو بھی آفرہے اب یہ ان کی مرضی ہےکہ وہ وزیراعظم کے خلوص کو کس نظر سے دیکھتے ہی
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی تجویز کی منظوری دے دی ہے جبکہ آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو اعزازیہ دینےکی تجویزپرحتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگرامور پر حتمی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کےپی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کواعزازیہ ملے گا۔

Leave a reply