ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سیکرٹری موصلات کے رویے سے دل برداشتہ ہو چھٹی چلے گئے ، کئی پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(محمداویس)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمداخلاق راناسیکرٹری موصلات ظفر حسن کے رویہ سے دل برداشتہ ہوکر چھٹی پر چلے گئے،وزیرمواصلات مرادسعید نے چھٹی منظورکرلی،ڈی جی کے چلے جانے سے پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کامتاثرہونے کاخدشہ پیداہوگیا ،میٹنگ میںڈیجیٹلائزیشن کے معاملے پر ہی سیکرٹری نے ڈی جی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے
تھے،وزیرمواصلات مرادسعید نے اخلاق رانا کی چھٹی منظور کرلی ،

وزارت نے عجازاحمدمنہاس کوڈی جی پوسٹل سروسز کانگران چارج دے دیا۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اور چیئرمین پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ محمد اخلاق رانا سیکرٹری مواصلات کے رویہ سے دل برداشتہ ہوکر چھٹی پر چلے گئے۔سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے میٹنگ کے دوران ڈی جی پوسٹ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے تھے جس سے انہوں نے مزید کام کرنے سے انکارکردیاتھا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹل سروسز محمداخلاق راناکی چھٹی کی درخواست پروزیرمواصلات مراد سعیدنے 13جنوری سے لے کر3اپریل تک81 دن کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی منظور کرلی ۔

وزارت نے ڈی جی پوسٹل سروسزمحمداخلاق رانا کی چھٹی منظورکرنے کے بعد عجازاحمدمنہاس جوکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (فنانشل سروسز)کام کررہے ہیں کوڈی جی کی اضافی ذمہدارای دے دی گئی جس کی سیکرٹری موصلات نے منظوری دے دی۔واضح رہے کہ ڈی جی محمداخلاق رانا نے 11جنوری کوسیکرٹری مواصلات کے رویے کے خلاف تحریری درخواست وزیرمواصلات مرادسعید کو لکھی تھی۔ جس میں 11جنوری کومیٹنگ کے دوران ہونے والے واقع کاتفصیلی ذکرکیاگیاتھا

ڈی جی کے چلے جانے سے پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کامتاثرہونے کاخدشہ پیداہوگیا میٹنگ کے دوران نجی بینک کے ساتھ معائدے اور پاکستان پوسٹل سروس کے ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے معاملات پر سیکرٹری مواصلات نے ڈی جی محمداخلاق رانا کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے تھے اور کہاتھا کہ میں کسی اور بندے کوآپ کی جگہ لے آوںگاجو آپ سے بہتر کام کرے گا ڈی جی نے کہاتھاکہ نجی بینک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان پوسٹ مکمل ڈیجیٹلائز نہیں ہوسکتاہے صرف برانچ لیس بینکنگ ہوگی اور یہ معائدہ پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مکمل حل نہیں ہے ۔معائدے کے تحت پاکستان پوسٹ نجی بینک کے ایجنٹ کے طور پر کام کرئے گی۔خط میںڈی جی نے چھٹی دینے یا جبری ریٹائرمنٹ کی درخواست کی تھی اور اس کے ساتھ سفارش کی تھی کہ عجازاحمدمنہاس جوکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیں کوڈی جی بنایاجائے وہ اس سارے معاملے کودیکھ رہے ہیں ۔

Shares: