سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مزدوروں پر تشدد کے واقعہ پر نوٹس لے لیا

0
44

"اورنج لائین میٹرو ٹرین اسٹیشن پر جھگڑے اور مزدورں پر تشدد کا معاملہ، گلشن اقبال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 06 ملازمین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی”

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا مزدوروں پر تشدد کے واقعہ پر نوٹس، گلشن اقبال پولیس نے تشدد کرنے والے اعوان ٹاون اورینج لائن کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا،
مزدوروں پر تشدد کرنے والوں میں شامل خاتون اہلکار بھی گرفتارکر لی گئی ، تشدد کرنے والوں میں فرمان، تنزیل، جاوید، عامر اور وقاص شامل، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا گیا،

مزدوروں نے بیان دیا کہ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی، دھوں اٹھنے سے اورینج لائن اہلکاروں نے تشدد کیا،
غلام محمود ڈوگر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو انصاف دلایا جائے گا،
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،رٹ آف دی اسٹیٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے،

Leave a reply