تہران: ایران نے بحر ہند میں بیلسٹک میزائل داغ دیے، سمندری حدود میں امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز بھی موجود تھا۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل سے ہدف کو نشانہ بنانے کی مشق کی گئی ہے۔
بحرِہند میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے بیلسٹک میزائل امریکی طیارہ بردار جہاز نیمیز سے 160 کلومیٹر دور گرے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایران کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایران نے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا جب کچھ عرصہ قبل ہی امریکا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ایران کے قریب سے بحیرہ ہرمز میں سے گزرا تھا۔








