پاکستان بھر میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی PTCL نے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو مزید تیز کرنے کے لئے ملک بھر میں جاری اپنی 3G سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے صارفین کو بہترین انٹر نیٹ کی سپیڈ فراہم یقینی بنانے کے لئے PTCL جنوری 2021 میں اپنے Charji 4G LTE نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں گوادر ، بنوں ، ڈی آئی خان، ہنگو ،ٹانک،کرک ،کوہاٹ ، اٹک ،راولپنڈی ،چکوال ، جہلم ،کوئٹہ ، مستونگ ، خضدار ،سبی ،اورالئی ،برکھا ، لسبیلہ ، ہری پور، پشین ، کوہلو ، واہ کینٹ اور گوجر خان میں پرانی 3G Evo سروسز 31 جنوری 2021 سے ختم کر دی جائیں گی-
جبکہ اس کی جگہ پر فوجی بینڈ کو متعارف کرایا جائے گا جس سے صارفین کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ہوسکے گی اس اقدام سے کمپنی گئے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور صارفین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا-
علاوہ ازیں کمپنی کے مطابق PTCL کے 3G Evo صارفین کو شاندار اپ گریڈ آفر دی جائے گی جس کے تحت موجودہ 3G Evo صارفین تیز ترین Charji 4G LTE ڈیوائس پر اپ گریڈ کرنے پر پچاس فیصد سکاؤنٹ دیا جائے گا-
3G سے 4G پر منتقل ہونے کا طریقہ:
موجودہ 3G Evo صارفین اپنے اصل کمیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پرانی 3G Evo ڈیوائس کے ساتھ قریبی PTCL یا یوفون سنٹر یا فرنچائز پر آ کر صرف ایک یزار دو سو پچاس روپے میں نئی charji Evo Cloud حاصل کر سکتے ہیں پرانی 3G Evo ڈیوائس میں موجودہ بیلنس یا والیم صارفین کی charji ڈیوائس میں منتقل ہو جائے گا-