مزید دیکھیں

مقبول

سپریم کورٹ،9 مئی مقدمہ،عمرسرفراز چیمہ کاکیس عمران خان کے ساتھ منسلک

سپریم کورٹ،عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی...

ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

اوچ شریف(نامہ نگارحبیب خان )ایران میں شہید 8 پاکستانیوں...

یمنی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،38 ہلاک،100 سے زائد زخمی

یمن میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں کم...

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی امارات کےدورہ کے دوران اہم ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

عجب احتجاج کی غضب کہانی ، چور مچائے شور ، فیاض الحسن چوہان نے کیا کہہ دیا

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے عجب احتجاج کی غضب منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔
موجودہ چیف الیکشن کمشنر 2018 انتخابات کے بعد اسی اپوزیشن کی مشاورت سے تعینات ہوئے۔اب "چور مچائے شور” کے مصداق پی ڈی ایم اسی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چار ہزار سے زائد رسیدیں بطور ثبوت پیش کر چکی ہے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق پارٹی کے لیے فنڈنگ اکٹھی کی۔ "نرالی” لیگ نے تو اپنی پارٹی کے لیے غیر ملکی حکومتوں سے فنڈنگ اکٹھی کر کے قومی سلامتی کو داو پہ لگایا۔

فیاض الھسن چوہان نے مزید کہا کہ بہتر ہوتا کہ ن لیگ الزام تراشی اور دشنام طرازی کی بجائے رسیدیں اور متعلقہ کاغذات جمع کرواتی۔
پیپلز پارٹی نے مارک سیگل جیسے یہودی کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز اکٹھے کیے۔

اب اپوزیشن کمال ڈھٹائی سے اپنی چور بازاری اور منافقت کے دفاع میں مصروف ہے۔پی ڈی ایم کے احتجاجی ہتھکنڈوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔میں آج بھی اپوزیشن کو مولانا فضل الرحمان کی امامت میں باجماعت احتساب کا مشورہ دیتا ہوں۔