سرگودھا ۔ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

0
58

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف قومی اداروں پاکستان کسٹمر ‘ ایف سی ‘ رینجرز ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق :
ضلع سرگودہا میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی راہنمائی میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے اب تک 32 مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا ہے۔ دوران معائنہ 26 پٹرول پمپس بغیر این او سی کے پائے گئے جن کو سیل کر کے 42550 لیٹر پٹرول اور 36462 لیٹر ڈیزل قبضہ میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہاکہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات سے قومی خزانے کو سالانہ دوسو ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کسٹمر ایکٹ 1969 کے تحت اس مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کو پانچ سے چودہ سال قید بامشقت کی سزا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اہلیان سرگودہا سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس یا سمگل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اطلاع ضلعی انتظامی افسران کو دیں ان کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
٭٭٭٭٭

Leave a reply