مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر عزت مآب جناب جیفری شاؤ (Geoffrey Show) کی ملاقات ، پاکستان آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اوراور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے۔انسانی سمگلنگ اورمصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔

پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے۔ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی، ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سے کرچکے۔191 ملکوں کے شہر یوں کو آن لائین ویزا دے رہے ہیں۔افغانستان نے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی جرائیم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو بارڈر مینیجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرینگے،

پاکستان نے کرونا وائیرس کے پھیلاؤ کو جس طرح کنٹرول کیا ہے بہت قابل تعریف ہے، آسٹریلین ہائی کمشنر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں وزارت داخلہ اور آسٹیریلوی ہائ کمیشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے،