آہ : دنیا والو افغانستان یا عراق کے مناظرنہیں بلکہ امریکا کا دارالحکومت ہے.امریکی صحافی روپڑا

0
25

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جگہ جگہ ناکہ بندی ہے اور شہر میں ہر جگہ فوجی ٹرک کھڑے کرکے راستوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر خاردار تاریں اور کنکریٹ کے بلاک رکھے گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق ‘واشنگٹن کے مقامی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی شہر میں غیرمعمولی حالات دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور انہوں نے امریکی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”فوکس یہ افغانستان یا عراق نہیں بلکہ امریکا کا دارالحکومت ہے“

 

امریکی صحافی نے بھرائی ہوئی آوازمیں بتایاکہ وہ واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ہیں اور وہ زندگی میں پہلی مرتبہ شہر کو اس حالت میں دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا شہر بھر میں فوجی گاڑیاں کھڑی کرکے شہر کی سڑکیں اور گلیاں بند کی گئی ہیں.

ادھر ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے بتایا کہ تاریخ کے ان غیرمعمولی واقعات کو عوام تک پہنچانے کے لیے دنیا کی مختلف زبانوں‘علاقوں اور رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے صحافی‘فوٹوگرافراور کیمرہ مین رات بھر واشنگٹن کی گلیوں میں پھرتے رہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوریج کے لیے صحافیوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کیئے گئے ہیں تاہم انہیں کیپٹل ہل اور وائٹ ہاﺅس کی جانب جانے کی اجازت نہیں .

وائٹ ہاوس کو جانے والے ایک راستے پرموجود ایک صحافی نے بتایا کہ فوجی اہلکار کوریج کے لیے واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں پیدل گھومنے والے صحافیوں کی بھی تصاویر بناتے نظر آئے

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ہماری تصاویر بنا رہے ہیں اور ہم ان کی ‘انہوں نے بتایا کہ پنسلوینیا ایونیو ‘نیویارک ‘ورجینیا‘6ایونیوسمیت کیپٹل ہل اور وائٹ ہاﺅس کی جانب جانے والے راستوں پر کڑی نگرانی ہے اور کسی کو بھی ان اطراف میں جانے کی اجازت نہیں انہوں نے بتایا کہ زمین پر ہر طرف فوجی دستے اور ٹرک نظر آرہے ہیں جبکہ فضاءمیں ہیلی کاپٹرزانتہائی نیچی پروازیں کررہے ہیں

Leave a reply