لاہور/واشنگٹن :صدربننے پرمبارکباد:جوبائیڈن کی پہلی تقریرکا خلاصہ”اتحاد،ایمان اورتنظیم”ہے اوریہی فرمان بانی پاکستان کا ہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگارمعروف صحافی مبشرلقمان نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کوامریکہ کے 46 ویں صدر کے طورپرحلف اٹھانے پرمبارک باد کا پیغام بھیجا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے پیغام میں‌سنیئر صحافی نے کہا ہے کہ وہ جوبائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اوراس امید کی خواہش بھی رکھتے ہیں‌ کہ جوبائیڈن امریکہ کے سبربراہ ہونے کی حیثیت سے دنیا میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے کام کریں‌ گے جس مشن سے پہلے امریکی صدور محروم رہے ہیں‌

ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ عالمی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں‌ گے

ساتھ ہی انہوں نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریر کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے آج وہ تقریر کی جو میرے قائد پاکستانی قوم کے محسن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان تھا کہ جب تک قوم میں یہ تین چیزیں رہیں گے قوم ترقی کے راستے پر رہے گی

قائد اعظم نے اپنے فرمان میں کہا تھا جو مبشرلقمان نے نومنتخب امریکی صدر کی تقریر کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے پیش کیا کہ "ایمان ، اتحاد ، تنظیم ” وہ کہتے ہیں‌کہ بہر کیف جوبائیڈن نے اپنی قوم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے

Shares: