کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کا چیف آفیسر چوہدری شہریار کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ، صفائی ستھرائی سمیت سیوریج لاینز کی بحالی کے عمل کا جائزہ….
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کا چیف آفیسر چوہدری شہریار کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک معائنہ اور عملہ صفائی کی جانب سے سیوریج لاینز کی بحالی سمیت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور کوڑا کرکٹ کو کولیکشن پوائنٹس پر پھینکیں. انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لاینز کی صفائی کے دوران پلاسٹک کی بوتلز، کباڑ کا سامان، بوریاں، بلڈنگ میٹریل و دیگر سامان نکل رہا ہے جو کہ سیوریج لاینز کی بلاکج کا باعث بنتا ہے. اس لیے ہر شخص ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کرے۔

Shares: