شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ڈسڑکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کے مطابق ڈاکو کوٹ عبدالمالک کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر جب پولیس وین پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے

اور دو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگئے۔فرار ڈاکووٴں کی گرفتاری کے لیے علاقےکا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ڈاکووٴں اور زخمی کانسٹیبل کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے

Shares: