صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمانی ممبران کو ہدایات
وزیرِ اعظم عمران خان سے پارلیمانی ممبران کی ملاقات ہوئی ہے.
وزیرِ اعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے محمد عاصم نذیر، ایم این اے خرم شہزاد اور شاہد نذیر کی ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور، ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے ہیں. شرکاء نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.
وزیرِ اعظم عمران خان کو پاکستانی مصنوعات کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے سے بھی آگاہ کیا ہے. اسکے علاوہ ممبرانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم کو فیصل آباد میں صنعتی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں اور اپنے حلقے میں درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ہے.
وزیرِ اعظم نے مشیرِ تجارت کو تجاویز پر غور کے بعد انہیں حتمی شکل دینے کی ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے. صنعتی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے.