ن لیگ اور جندال کا کاروبار اکٹھا،مریم سچی ہے تو یہ کام کرے، فرخ حبیب کا چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اورجندال کا کاروبار اکٹھا ہے
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ڈی ایم نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا ن لیگ کے اکاﺅنٹس میں فارن فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ سے پیسہ آیا،آپ کو فارن فنڈنگ سے کیا غرض آپ تو بیٹھے ہی فارن میں ہیں،آپ کے کاروبار بیرون ممالک میں ہیں،یہ حساب سے ڈر کیوں رہے ہیں ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی،مریم صفدرسرٹیفائیڈ جھوٹی ثابت ہوچکی ہیں،مریم صفدر سپریم کورٹ میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرا چکی ہیں، ان کو انگریزی کی سمجھ کم آتی ہے،مریم نواز اور فضل الرحمان نے اب فارن فنڈنگ ثابت کرکے دکھانی ہے، پیپلز پارٹی بھی ریکارڈ جمع نہیں کرا رہی۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم صفدر سچی ہیں توپارٹی کی رسیدیں الیکشن کمیشن میں لے کر آئیں،براڈ شیٹ میں شریف برادران اور آصف زرداری کی فراڈ شیٹ بنی ہے، تحریک عدم اعتماد لانے والوں کیخلاف خود عدم اعتماد ہوئی ہے ،فارن فنڈنگ کا طعنہ دینے والے پہلے اپنا خاندان بھی دیکھیں ،لوٹی ہوئی دولت ملک سے لے جاتے ہیں اور ادھر شور کرتے ہیں ،مریم نواز غلط بیانی سے کام لیتی ہے کہ لندن کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں ، اپوزیشن کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، نون لیگ کی تو ابتدا ہی فارن فنڈنگ سے ہوئی۔ نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے اربوں روپے لیے۔
الیکشن کمیشن کے سامنے وزیراعظم ہاؤس ہے، مولانا نے روانگی سے قبل بڑی دھمکی دے دی
ٌٰالیکشن کمیشن احتجاج،پی ڈی ایم کو وارننگ مل گئی،یہ کرو اور گھر جاؤ ورنہ….
مولانا کو پستے بادام کھلائیں گے، چائے بھی پلائنگے، شیخ رشید نے لانگ مارچ کی دعوت دے دی
پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز
حکومت کا بڑا فیصلہ،سینیٹ و قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی روز طلب
فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم
پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان
فارن فنڈنگ کیس،جے یو آئی رہنما نے وزیراعظم بارے کیا کہہ دیا؟
فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی خواہش پوری، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان، اپوزیشن پریشان