پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

0
43

پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے الزامات مسترد کر دئیے،

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے، اسکروٹنی کمیٹی کسی دباوٗ میں نہیں آئے گی ،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے الزامات پر وضاحت جاری کردی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے ،اسکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کررہی ہے،اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں فریقین وکلاکے ساتھ پیش ہوئے،اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات پر بحث ہوئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل نے بار بارا سکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی اکبر ایس بابر کی بار بار مداخلت کے باعث ا سکروٹنی کمیٹی کو اجلاس ختم کرنا پڑا،اسکروٹنی کمیٹی میرٹ پر اپنی سفارشات تیار کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی

حکمران جماعت تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور پر فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہارکیا تھا اور کہا تھا کہ کمیٹی نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے زیر دباؤ ہے ، اس نے آرڈر شیٹ میں کہا ہے کہ وہ اکاؤنٹس کی دستاویزات اس لیے ہمارے حوالے نہیں کر رہی کیوں کہ اس پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہے ، جس پارٹی کی فنڈنگ کی سکروٹنی ہونی ہے ، اگر وہ اتنی اثر انداز ہورہی ہے تو تحقیقات شفاف کیسے ہو سکتی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے ، جس میں عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے موجود ہوں ۔

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے کمیٹی کام مکمل کر چکی ہے اب سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی،اپوزیشن جماعتوں کا ریکارڈ بھی ہم سے شیئر نہیں کیا جاتا۔

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے باہر کیا کرنیوالے ہیں؟ بڑی خبر لیک ہو گئی

الیکشن کمیشن کے سامنے وزیراعظم ہاؤس ہے، مولانا نے روانگی سے قبل بڑی دھمکی دے دی

ٌٰالیکشن کمیشن احتجاج،پی ڈی ایم کو وارننگ مل گئی،یہ کرو اور گھر جاؤ ورنہ….

مولانا کو پستے بادام کھلائیں گے، چائے بھی پلائنگے، شیخ رشید نے لانگ مارچ کی دعوت دے دی

پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز

حکومت کا بڑا فیصلہ،سینیٹ و قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی روز طلب

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

Leave a reply