پاکستان ٹی وی کے معروف و مقبول اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کی پوسٹ پر کمنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی-
باغی ٹی وی :ویب سیریز جھوٹی لو اسٹوری ’پیار کے صدقے‘ اور ’بلا‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بلال عباس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں۔
بلال عباس نے کہا کہ پرفیکٹ دراصل ایک غلط لفظ ہے کیوں کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ یعنی بہترین نہیں ہوسکتے۔
اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا لیکن ایک تبصرے نے تمام صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلی۔ وہ کامنٹ اداکار عمران اشرف کا تھا۔
اداکار عمران نے بلال عباس کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاہ اللہ سے میرے مطابق آپ ایک بہترین اداکار ہیں ۔
عمران عباس کی اس کمنٹ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-
واضح رہے کہ بلال عباس ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ حال ہی میں انہوں نے 30 سال سے کم عمرکے فنکاروں کی کیٹیگری میں ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں جگہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
مذکورہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کے میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ ’پیار کے صدقے‘ میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔
اس متعلق اداکارنے کہا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔