شجاع آباد (نمائدہ باغی ٹی وی ) خانپور قاضیاں دربار شریف کے غیر شرعی اقدامات کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں علماء اہلسنت آج 26 جنوری 2021 کو علماء اہلسنت کا اہم مشاورتی اجلاس مرکز اہلسنت درسگاہ محمدیہ اظہر العلوم نوری جامع مسجد شجاع آباد میں زیر صدارت شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ ارشاد خان اظہری صاحب مہتمم درسگاہ محمدیہ اظہر العلوم منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ حسیب احمد خان اظہری رہنما جماعت اہلسنت و ناظم اعلئ مدرسہ اظہر العلوم. مولانا حاجی عاشق علی خان قادری مرکزی رہنما جمعیت علماء پاکستان. علامہ مولانا قاری واصل محمود عباسی مہتمم جامعہ غوثیہ قیومیہ کوٹلی جھنڈیر. علامہ محمد عرفان قادری خطیب جامع مسجد نیو کچہری شجاعآباد و ضلعی سیئنر نائب صدر جے یو پی. صاحبزادہ مولانا حسان احمد خان قادری اظہری رہنما جماعت اہل سنت. مولانا خالد رسول باروی. راؤ مسعود سلطانی.نعت خواں عبدالوھاب قادری ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت جمعیت علماء پاکستان. یاسین مہروی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1354815034484875266?s=20

اجلاس میں خانپور قاضیاں دربار شریف کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا اور اس غیر شرعی حرکات کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ علماء اہلسنت کا ایک وفد دربار شریف پر جاکر سجادگان سے ملاقات کرے گا اور ان کا موقف جانے گا اس کے بعد تنظیمات اہلسنت اپنا مشترکہ لائحہ عمل تے کرے گی نوٹ اجلاس کی تمام کاروائی کی صاحبزادہ پیر علی طاہر خان قادری صاحب سجادہ نشین دربار پھول شاہ شجاع آباد. حضرت علامہ مولانا قاری غلام مہر علی قادری صاحب نے مکمل حمایت و تائید کی

(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: