بھوک کی ماری بھارتی پولیس بچوں کیطرح رورو کر دھائیاں دینے لگی ، مودی سرکار اپنے بچے لڑنے کے لیے میدان میں لائے ہمیں کیوں‌مروا رہے

0
67

بھوک کی ماری بھارتی پولیس بچوں کیطرح رورو کر دھائیاں دینے لگی ، مودی سرکار اپنے بچے لڑنے کے لیے میدان میں لائے ہمیں کیوں‌مروا رہے

باغی ٹی وی : بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے رو رو کر دھائیاں دینا شروع کردی ہیں. بھارتی پولیس کیمرہ کے سامنے منتیں کر کے اپیل کی ہے کہ بھگوان کے لیے ہمیں مظاہرین کو روکنے کے لیے سامنے رکھا جائے .

پولیس اہلکاروں نے مودی سرکار سے کہا کہ ہم کو ہماری جنتا کے سامنے ہی ڈال کر مروایا جا رہا ہے . کیا ہم کسی کے بچے نہیں‌ہیں. اپنی حالت زار کا بتاتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ہمیں پچھلے مہینے کئی تنخواہ نہیں دی . ہم کئی دن سے بھوکے ہیں . نہ ہمارے لیے کوئی ٹینٹ‌ہے کہ جہاں ہم رہ سکیں

پولیس والوں نے اپنے زخمیوں کی حالت زار بتاتے ہوئے کہا ہمیں ما را جاتا ہے پیٹا جاتا ہے کسان ہمیں بہت مارنے ہیں‌ لیکن کوئی ہمیں پوچھے والا نہیں‌ہے

دوسری طرف مودی سرکار نے اہم کام کے لیے غنڈوں کی مدد حاصل کر لی۔ گزشتہ رات نئی دہلی کے باہر مختلف مقامات پر دھرنا دیے بیٹھے کسانوں کو بار بار احتجاج ختم کرنے کی وارننگ دی گئی کسان رہنماؤں نے ظالمانہ قوانین ختم کیے بغیر واپس جانے سے انکار کردیا۔

دن چڑھتے ہی آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقامی افراد کے بھیس میں میدان میں اتارا گیا جو غداروں کو گولی مارو کے نعرے لگاتے جلسہ گاہ میں داخل ہوئے۔ آر ایس ایس کے غندوں نے کسانوں کے خیمے اکھاڑ دیے مظاہرین کو ڈنڈوں کے زور پر منتشرکرنے کی کوشش کی۔

شدید تشدد کے باوجود مظاہرین غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئے، پہلے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، معاملہ بگڑتے دیکھا تو بیچ بچاؤ کرا لیا۔

دوسری جانب کسانوں کی تحریک ملک گیر شکل اختیار کر گئی ہے، کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین جلد واپس نہیں لیے تو پورا ملک انتشار کر شکار ہوسکتا ہے۔

Leave a reply